سٹیٹ بینک نے آئی ٹی برآمد کنندگان فری لانسرز کیلئے نئی سہولت متعارف کرا دی
10-23-2023
(لاہور نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئی ٹی برآمد کنندگان اور فری لانسرز کی سہولت کے لیے نئے اقدامات متعارف کرا دیئے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق برآمدی آمدنی رکھنے کی حد 35 سے بڑھا کر 50 فیصد کر دی گئی، برآمد کنندگان کو آن لائن ادائیگیوں کے لیے ڈیبٹ کارڈز جاری کیے جائیں گے، فری لانسرز اب کم از کم دستاویز سے ڈیجیٹل یا نارمل اکاؤنٹس کھول سکیں گے۔ فری لانسرز کے لیے ایکسپورٹرز سپیشلائزڈ فارن کرنسی اکاؤنٹس کھول دیے جائیں گے، فری لانسرز ان اکاؤنٹس میں ہر ماہ 50 فیصد تک برآمدی آمدنی یا 5 ہزار ڈالر رکھنے کے مجاز ہیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق فری لانسرز سٹیٹ بینک یا بینکوں کی پیشگی اجازت کے بغیر ان اکاؤنٹس سے ادائیگیاں کر سکتے ہیں۔