تنہائی کے شکار افراد کس خطرناک مرض کا شکار ہوسکتے ہیں؟ماہرین نے خبردار کردیا

10-23-2023

(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہا ہے کہ تنہائی کے شکار افراد میں کینسر کے مرض میں مبتلا ہوکر موت کے منہ میں جانے کے خطرات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

ماہرین کا اپنی تحقیق میں کہنا ہے کہ ایسے بالغ افراد جو اکیلے رہتے ہیں ان میں کینسر سے موت کا خطرہ دوسروں کے ساتھ رہنے والوں کے مقابلے میں 43 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔مردوں میں یہ خطرہ 38 فیصد  زیادہ  ہوتا ہےجب کہ اکیلی رہنے والی خواتین کو 30 فیصد  زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔ اعداد و شمار  کیلئے شامل کیے گئے بالغ افراد  کی عمریں 45 سے 64 سال  تھیں جن میں کینسر سے موت کا خطرہ دوسروں کے ساتھ رہنے والوں کے مقابلے میں 43 فیصد زیادہ تھا۔ محققین نے انٹرویو سروے کے 473,000 سے زائد بالغوں کے 1998 سے 2019 تک کا ڈیٹا استعمال کرتے ہوئے مطالعہ کیا۔اکیلے رہنے اور کینسر سے ہونے والی موت کے درمیان تعلق کا حساب لگانے کے لیے 22 سال تک ڈیٹا کی پیروی کی گئی۔ مطالعے کے مصنف نے کہا کہ مطالعات میں اکیلے رہنے اور کینسر سے ہونے والی اموات کے درمیان تعلق دکھایا گیا ہے اور جنس کے  لحاظ سے پائے جانے والے نتائج بھی سامنے لائے گئے ہیں۔انہوں نے  کہا کہ اس مطالعے میں پائے جانے والے نتائج عام آبادی اور کینسر سے بچ جانے والے افراد میں تنہا رہنے کے مسئلے  کو اجاگر کرتے ہیں اور اکیلے رہنے اور سماجی تنہائی کے منفی اثرات کو کم کرنے کے لیے اقدامات  پر زور دیتے ہیں۔