سابق گورنر چودھری سرور کی شجاعت حسین سے ملاقات
10-23-2023
(لاہور نیوز) چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ چودھری محمد سرور نے سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کی، ملاقات میں پارٹی امور اور آئندہ انتخابات سے متعلق لائحہ عمل بارے مشاورت کی گئی۔
ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال اور فلسطین کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا، چودھری شجاعت حسین نے سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے بھائی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔اس موقع پر سابق وفاقی وزیر چودھری سالک حسین اور جنرل سیکرٹری پنجاب چودھری شافع حسین بھی موجود تھے۔ چودھری شجاعت حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے مسائل کا حل متحد ہو کرآگے بڑھنے میں ہے، مسلم امہ فلسطین کے مظلوم بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ چودھری محمد سرور نے کہا کہ فلسطین کے معاملے پر اسلامی ممالک کو اسرائیل کی جارحیت کو روکنے کے لئے باتوں سے آگے بڑھنا ہو گا، شفاف انتخابات ہی معیشت کی بحالی کی ضمانت ہیں۔