حکومت نے جلدی کی، سپریم کورٹ کو بغیر بتائے ملٹری کورٹ میں ٹرائل شروع کیا: جہانگیر جدون

10-23-2023

(لاہور نیوز) ماہر قانون جہانگیر جدون نے کہا کہ نگران حکومت نے جلد بازی کی، سپریم کورٹ کو بغیر بتائے ملٹری کورٹ میں ٹرائل شروع کر دیا تھا۔

ماہرقانون جہانگیر جدون نے دنیا نیوز کے پروگرام ’’نقطہ نظر‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر کے تحت اب اپیل ہوگی، میرے خیال میں نگران حکومت نے اس کیس کو تھوڑا خراب کر دیا ہے، سپریم کورٹ نے کہا تھا جب ٹرائل کریں گے تو ہمیں بتایا جائے۔ جہانگیرجدون نے کہا کہ نگران حکومت نے سپریم کورٹ کو بتائے بغیرملٹری کورٹ میں ٹرائل شروع کر دیا تھا، عدالت کو شکوک و شبہات پیدا ہوگئے تھے، نومئی کے واقعات کی سب نے مذمت کی، سول کریمنل جسٹس سسٹم کو مزید مضبوط کرنا چاہئے۔