قومی کرکٹ میں اختلافات ہیں یا نہیں؟پی سی بی کا واضح بیان جاری

10-23-2023

(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈکی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم میں اختلافات کی تردید کردی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ان خبروں کی سختی سے تردید کی گئی ہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ میں حصہ لینے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم اندرونی اختلافات کا شکار ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ میڈیا کے کچھ حصے میں پھیلائی جانے والی افواہوں کے برعکس پاکستان کرکٹ ٹیم میں مکمل ہم آہنگی ہے۔ایسے کوئی شواہد موجود نہیں جن سے ٹیم میں اختلافات کے بے بنیاد دعوؤں کو تقویت ملے۔ پی سی بی نے اس طرح کی جھوٹی خبروں پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ الزامات پھیلانے سے قبل یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ صحافتی اخلاقیات اور ذمہ داری انتہائی اہم ہیں۔