گوادر آف روڈ ریلی جیئند ہوت نے جیت لی

10-23-2023

(لاہور نیوز) گوادر میں ہونیوالی آف روڈ ریلی میں جیئند ہوت نے میدان مار لیا، نادر مگسی دوسرے نمبر پر رہے۔

موٹر ریلی گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور بلوچستان موٹر سپورٹس کے زیرِ اہتمام منعقد کی گئی، ریلی کے آخری روز پری پیڈ کیٹیگری کا فائنل راؤنڈ ہوا، جس میں 25 ملکی اور غیر ملکی ریسرز نے قسمت آزمائی کی۔ سینیٹر کہدہ بابر نے فلیگ اپ کرتے ہوئے فائنل راؤنڈ کی ریس کا افتتاح کیا، 250 کلومیٹر کا ٹریک ناہموار، ریتلی چٹانوں اور سنسنی خیز مہم جوئی پر مشتمل تھا۔ جینئد ہوت بلوچ مقررہ فاصلہ ایک گھنٹہ  37 منٹ ایک سیکنڈ میں طے کر کے مرد میدان ثابت ہوئے، نادر مگسی ایک گھنٹہ 47 منٹ 55 سیکنڈ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔