نواز شریف جیسی لیڈرشپ کی وطن واپسی تعمیروترقی کا پیش خیمہ ثابت ہو گی، گورنر پنجاب

10-23-2023

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف جیسی قدآور لیڈرشپ کی وطن واپسی تعمیر وترقی کا پیش خیمہ ثابت ہو گی۔

گورنر ہاؤس میں مسلم لیگ ن کے اوورسیزعہدیداران سے ملاقات میں گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک سے باہر پاکستان کے سفیر ہیں جو ترسیلات زر بھیج کر ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ اوورسیز پاکستانی ملک کا اثاثہ ہیں۔ اس موقع پر سعودی عرب سے محمود ڈوگر، کینیڈا سے سہیل وڑائچ اور برطانیہ سے سلمان بٹ و دیگر بھی موجود تھے۔