9مئی واقعات کے ماسٹر مائنڈ قائدین کو نشان عبرت بننا چاہیے: فیاض چوہان

10-23-2023

(لاہور نیوز) استحکام پاکستان پارٹی کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ 9 مئی واقعات کےنظریاتی اور عملی ماسٹر مائنڈ قائدین کو سیاست اور قانون کے میدان میں نشان عبرت بننا چاہیے۔

شیخ رشید کے انٹرویو پر ردعمل میں فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کی طرف سے عام معافی کا مطالبہ حیران کن اور غیر منطقی ہے،9 مئی کے واقعات کے الزام میں جیلوں میں بند بے گناہ افراد کو ہر حال میں ریلیف ملنا چاہیے،راولپنڈی میں تحریک انصاف کے کئی بے گناہ کارکنان کو میں نے ریلیف دلوایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مگر جن افراد نے تحریکِ فساد فی الارض میں بنیادی کردار ادا کیا اُنہیں منطقی انجام تک پہنچنا چاہیے ،شیخ رشید نے ابھی تک تحریکِ فساد فی الارض میں بنیادی کردار ادا کرنے پر قوم سے معافی نہیں مانگی ،شیخ رشید احمد نے اپنے بھتیجے راشد شفیق کی سیاسی پوزیشن واضح نہیں کی۔ فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ  شیخ رشید فواد چودھری والی سیاسی چالاکیاں کرنے کے بجائے کُھل کر ایک طرف کھڑے ہوں، 9 مئی واقعات کےنظریاتی اور عملی ماسٹر مائنڈ قائدین کو سیاست اور قانون کے میدان میں نشان عبرت بننا چاہیے۔