ایندھن کا بدترین بحران، پی آئی اے کی مزید27 پروازیں منسوخ

10-23-2023

(لاہور نیوز) قومی ایئر لائن میں ایندھن کی فراہمی کا بدترین بحران جاری ہے،آج بھی پی آئی اے نے مزید27 پروازیں منسوخ کردیں۔

پی آئی اے کی کراچی سے لاہور، رحیم یارخان اورپشاور کی دو طرفہ 7 پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ کراچی سے ملتان، دبئی اوراسلام آباد کی6  پروازیں منسوخ ہیں۔ ملتان سے جدہ اور القسیم کی 2 پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں جبکہ لاہور سے شارجہ، دبئی اور جدہ سے لاہور کی 4 پروازیں بھی منسوخ کی گئیں،اسلام آباد سے دبئی، دمام، مدینہ اور جدہ کی 4 پروازیں منسوخ ہوئیں۔ اسی طرح اسلام آباد سے ابوظہبی اور کوئٹہ کی 3 پروازیں بھی اڑان نہیں بھر سکیں جبکہ دبئی سے پشاور کی پرواز بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔  اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کاکہنا ہے کہ آج پی آئی اے کی 60 پروازیں شیڈول ہیں، 42 بیرون ملک اور 18 اندرون ملک چلائی جائیں گی، میسر فیول میں بیرون ملک آپریشن کو ترجیحی بنیادوں پر جاری رکھا جارہا ہے۔   واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ملک بھر سے 20 سے زائد پروازیں منزل مقصود کی جانب روانہ نہیں ہو سکی تھیں۔