ڈرائیور کی غفلت، میٹرو بس تلے آکر سکیورٹی گارڈ جاں بحق

10-23-2023

(لاہور نیوز) ڈرائیور کی غفلت کے باعث سکیورٹی گارڈ میٹرو بس کے نیچے آکر دم توڑ گیا۔

میٹرو بس ڈپو نشتر سے بس نکالتے وقت ڈرائیور نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ہی سکیورٹی گارڈ کو کچل دیا، جس کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی کئی بار ڈرائیور کی غفلت کے باعث میٹرو بس کو حادثات پیش آچکے ہیں۔