سائفر کیس،چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواستوں پر رواں ہفتے فیصلے کا امکان

10-23-2023

(لاہور نیوز)سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت اور اخراج مقدمہ کی درخواستوں پر فیصلہ رواں ہفتے کے دوران سنائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواستوں پر فیصلہ آئندہ دو سے تین دن میں سنایا جائے گا۔ یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے 16 اکتوبر کو سابق وزیراعظم کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، ایف آئی نے دوران سماعت چیئرمین پی ٹی آئی کی دونوں درخواستیں مسترد کرنے کی استدعا کی تھی۔ درخواستوں میں پی ٹی آئی کے وکلاء نے موقف اپنایا تھا کہ سابق وزیر اعظم کیخلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ نہیں بنتا۔