سائفر کیس، چیئر مین اوروائس چیئرمین پی ٹی آئی پر آج فرد جرم عائد ہونیکا امکان

10-23-2023

(ویب ڈیسک) سائفر کیس میں چیئرمین اور وائس چیئرمین پی ٹی آئی پر آج فردِجرم عائد ہونے کا امکان ہے۔

سائفر کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کریں گے، پی ٹی آئی چیئرمین اور شاہ محمود قریشی کے وکلاء عدالت میں پیش ہوں گے۔ واضح رہے کہ 17 اکتوبر کی سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی تھی، گزشتہ سماعت کے دوران ملزموں کے وکلاء میں نقول کی کاپیاں تقسیم کی گئی تھیں۔