خون سفید ہوگیا،چچا نے چھریوں کے وار کرکے بھتیجے کو موت کے گھاٹ اتار دیا

10-22-2023

(ویب ڈیسک)لاہور میں چچانے چھریوں کے پے درپے وارکرکے بھتیجے کو قتل کردیا۔

تفصیلات کےمطابق قتل کا واقعہ لاہور کے علاقے مناواں میں پیش آیا ، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ  مقتول 25 سالہ عمران الیکٹریشن کا کام کرتا تھا، مقتول کا اپنے چچا کے ساتھ جھگڑا ہوا، چچا نے چھری سے حملہ کر دیا اور زخمی کرکے ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق وقوعہ سے فرانزک ٹیموں کی مدد سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں ،مقتول کی لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے،واقعہ لین دین کے تنازع کی وجہ سے پیش آیا۔