علیزہ شاہ کا نیاانداز،تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل،مداح تکتے رہ گئے

10-22-2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ نے ایک بار پھر اپنے منفرد انداز کو اپنانے کے بعد شہ سرخیوں میں جگہ بنالی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ سائٹ انسٹاگرام پر خوبرو اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ نے معروف کورین میوزک برانڈ ’’کے پاپ‘‘ سے متاثر ہوتے ہوئے اپنے بالوں پر گلابی رنگ کروالیا۔علیزے شاہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں ،تاہم ابھی یہ حقیقت سامنے نہیں آئی  کہ انہوں نے بالوں پر فلٹر استعمال کیا ہے یا پھر ایکسٹینشن لگائی  ہے؟   دوسری جانب صارفین کا اداکارہ کو پاکستانی باربی قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر پاکستانی باربی کا کوئی چہرہ ہوتا تو وہ علیزے جیسا ہوتا۔