قائد نواز شریف سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
10-22-2023
(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق قائد مسلم لیگ ن نواز شریف سے وطن واپسی کے بعد پہلے روز سابق وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے ملاقات کی، ملاقات میں چیف آرگنائزر مریم نواز اور سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے، ملاقات میں ملکی معاشی و سیاسی صورتحال اور مینار پاکستان جلسے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی شریک ہوئے، ملاقات میں نواز شریف کے کیس سمیت عدالتی امور اور 24 تاریخ کو عدالتی کارروائی کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی،اعظم نذیر تارڑ نے عدالتی کارروائی بارے پارٹی قائد اور رہنماؤں کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہم نے وکلاء تحریک چلائی ہمیشہ قانون کا احترام کیا،مجھ سمیت مریم نواز، شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے بے بنیاد کیسز کا سامنا کیا،پارٹی کے تمام لوگ جھوٹے مقدمات میں سرخرو ہوئے،میں عوام کیلئے آیا ہوں دعا ہے عام آدمی خوشحال ہو۔ قائد مسلم لیگ ن نوازشریف نے مینار پاکستان جلسے پر اطمینان کا اظہار کیا اور پارٹی ترانے پر شاباش دی۔