سینئر قانون دان ایس ایم ظفر کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی

10-22-2023

(لاہور نیوز) سابق وزیر قانون اور سینئر قانون دان ایس ایم ظفر کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔

ایس ایم ظفر کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی میں سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس (ر) آصف سعید کھوسہ، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر نے بھی شرکت کی، سینئر قانون دان اعتزازاحسن، لطیف کھوسہ، سابق وفاقی وزیر فواد چودھری، پی ٹی آئی کے رہنما شفقت محمود بھی شریک ہوئے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مزمل اختر شبیر، سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ، سابق مشیر خزانہ عبدالرزاق داؤد، رہنما ن لیگ علی پرویز ملک، سینئر قانون دان خواجہ حارث، معروف سماجی کارکن ڈاکٹر امجد ثاقب، معروف بزنس مین امتیاز بٹ، ڈی جی ریسکو ڈاکٹر رضوان نصیر نے بھی شرکت کی۔