نوازشریف کا استقبال ، عون چودھری کی پارٹی قیادت کو وضاحت
10-22-2023
(لاہور نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف کے استقبال کے معاملے پر استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے پارٹی قیادت کو وضاحت پیش کردی۔
اپنے وضاحتی بیان میں عون چودھری نے کہا ہے کہ نواز شریف کے استقبال کے لیے ذاتی حیثیت میں گیا، شہبازشریف کی کابینہ کارکن تھا ،نوازشریف اورشہبازشریف سے ذاتی تعلقات ہیں،سیاست بعد میں انسانی اور ذاتی تعلقات پہلے ہیں۔ عون چودھری کا کہنا تھا کہ نواز شریف سے ذاتی تعلقات بہت پرانے ہیں،پارٹی قیادت کو وضاحت کردی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کا استقبال: آئی پی پی نے عون چودھری سے وضاحت مانگ لی یاد رہے گزشتہ روز عون چودھری کی جانب سے نواز شریف کا لاہور ایئرپورٹ پر استقبال کرنے پر استحکام پاکستان پارٹی کی قیادت نے نوٹس لیا تھا اور اس معاملے پر عون چودھری سے وضاحت طلب کی گئی تھی۔