سردی کی آمد کےساتھ ہی لنڈا بازاروں میں رش لگ گیا

10-22-2023

(لاہور نیوز) مہنگائی کے مارے شہریوں کو لنڈے بازار کا آسرا، سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی لنڈا بازاروں میں رش لگ گیا۔

 شہریوں کی بڑی تعدادچھٹی کے روزکپڑے،جوتےاور دیگر اشیاء خریدنے لنڈا بازارپہنچ گئی،کسی نے گرم سویٹر خریداتو کوئی مناسب جیکٹ تلاش کرتا نظر آیا،کوئی نوجوان اپنے لئے دیدہ زیب غیر ملکی جوگرز اور بوٹ لینےپہنچا،لوگ بیوی ،بچوں اور دوستوں کے ہمراہ لنڈے بازارمیں خریداری کر تے نظر آئے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ لنڈے بازار میں معیاری چیز مناسب   دام پر مل جاتی ہے،دکانوں کی نسبت لنڈے بازار میں ملنے والی  چیزوں کی قیمتیں   کم ہیں، مہنگائی اتنی ہوگئی ہے کہ ایک وقت کی روٹی پوری کرنا بھی مشکل ہو گیا، اب صرف لنڈے بازار سے ہی کپڑے لیے جا سکتے ہیں۔