امت مسلمہ کو غزہ کے معاملے پر عملی اقدام اٹھانا ہو گا: طاہر اشرفی

10-22-2023

(لاہور نیوز) پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ غزہ کے مسئلے پر امت مسلمہ کو عملی اقدام اٹھانا ہوگا۔

یکجہتی فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ دنیا دوحصوں میں تقسیم ہوچکی ہے،ایک طرف ظالم اور دوسری طرف مظلوم ہے، فیصلہ ہم نے کرنا ہے کہ ظالم کے ساتھ کھڑے ہونا ہے یا مظلوم کے ساتھ، آج ہم اگر غزہ کے مظلومین  کیلئے نہیں بولیں گے تو کل یہ آگ ہر طرف جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی فورسز کے حملوں سے اب تک 4ہزار سے زائدفلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں ہزار بچےبھی شامل  ہیں، فلسطینیوں کا جرم صرف یہ ہے کہ  وہ آزادی اور اپنا حق مانگ رہے ہیں ،اپنی زمین پر رہنا چاہتے ہیں، کچھ روز قبل اسرائیلی فورسز  نے ایک چرچ پر بھی حملہ کیا ہے۔  حافظ طاہر اشرفی نے مزید کہا کہ ایک طرف انسان اور دوسری طرف وحشی درند ہ ہے، آج امت مسلمہ کو دو حصوں میں تقسیم کیا جارہا ہے، آج امت مسلمہ کو غزہ کے مسئلے پر عملی قدم اٹھانا ہوگا۔