انڈر 19 ون ڈے سیریز: سری لنکا کا پاکستان کو جیت کیلئے 310 رنز کا ہدف
10-22-2023
(ویب ڈیسک) پاکستان، سری لنکا انڈر 19 ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں مہمان ٹیم نے پاکستان کو جیت کیلئے 310 رنز کا ہدف دے دیا۔
سری لنکا انڈر 19 ٹیم 49.4 اوورز میں 309 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی، لنکن ٹیم کی جانب سے پلندو پریرا نے 156 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، دیگر پلیئرز میں رویشن ڈی سلوا 30، اور ویشن ہلمبگے 25 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ قومی انڈر 19 ٹیم کے نوید احمد خان سری لنکا کے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے، محمد ابتسام اور عرفات منہاس نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ علی رضا نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔