ورلڈ کپ کے بعد امام الحق زندگی کی نئی اننگز شروع کرنے کو تیار

10-22-2023

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز امام الحق جاری ورلڈ کپ کے فوری بعد شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق  امام الحق کی شادی کی تقریبات کا آغاز 23 نومبر سے لاہور میں ہو گا اور اسی دن قوالی نائٹ کی تقریب کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امام الحق کا نکاح 25 نومبر کو طے کیا گیا ہے جبکہ ولیمے کی تقریب 26 نومبر کو لاہور میں ہی ہوگی، 27 سالہ امام الحق کی شادی ناروے کی شہریت رکھنے والی لڑکی سے ہوگی۔