مرکزی شاہراہوں کا ٹریفک سروےمکمل، فیروزپورروڈ مصروف ترین شاہراہ قرار

10-22-2023

لاہور: (زین العابدین) صوبائی دارالحکومت کی مرکزی شاہراہوں کا ٹریفک کاؤنٹ سروے مکمل کر لیا گیا، سروے میں فیروز پور روڈ کو شہر کی مصروف ترین شاہراہ قرار دیا گیا ہے ۔

ٹیپا کی جانب سے  لاہور کا ٹریفک کاؤنٹ اور مسائل کا سروے مکمل کر لیا گیا،لاہور میں ٹریفک کے مسائل پر مبنی رپورٹ لاہور نیوز سامنے  آیا۔ رپورٹ میں  فیروز پور روڈ شہر کی مصروف ترین شاہراہ قرار دے دی گئی ہے، فیروز پور روڈ پر قرطبہ چوک سب سے مصروف انٹرسیکشن قرار دیا گیا ہے جہاں سے  روزانہ 4 لاکھ 42 ہزار 408 گاڑیاں گزرتی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق وحدت روڈ جنکشن پر ایک لاکھ 43 ہزار جبکہ  کینال روڈ جنکشن پر 2  لاکھ 27 ہزار گاڑیاں گزرتی ہیں،  کلمہ چوک سے ایک لاکھ 87 ہزار اور گلاب دیوی ہسپتال جنکشن سے روزانہ  ایک لاکھ 43 ہزار 965 گاڑیاں گزرتی ہیں۔ ٹیپا نے ٹریفک کاؤنٹ سروے کی رپورٹ ایل ڈی اے کو جمع کرادی ،روڈ کی مزید توسیع اور کارپٹنگ کا کام اسی رپورٹ کی بنیاد  پر ہوگا۔