ورلڈ کپ:کیویز کا بھارت کو جیت کے لیے 274 رنز کا ہدف

10-22-2023

(لاہور نیوز) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 21ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو جیت کے لیے 274 رنز کا ہدف دے دیا۔

دھرم شالا کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں بھارتی ٹیم کی کپتانی روہت شرما جبکہ کیویز کی کپتانی ٹام لیتھم کررہے ہیں۔ میگا ایونٹ میں اب تک دونوں ٹیمیں چار، چار میچز کھیل چکی ہیں اور ان میں کامیابی حاصل کی ہے، اس اہم میچ میں جیتنے والی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن حاصل کر لے گی۔ بھارت کا سکواڈ: روہت شرما (کپتان)، شبمن گل، ویرات کوہلی،شریاس ایئر، کے ایل راہول،سوریا کماریادیو،رویندرا جدیجا، بمرا، کلدیپ یادیو،محمد شامی، محمد سراج۔ کیویز کا سکواڈ: ڈیوڈ کانووے، ول ینگ،ریچن رویندرا، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم (کپتان)، فلپس، مارک چیپ مین،مچ سینٹنر، میٹ ہیری، لوکی فرگوسن، ٹرینٹ بولٹ۔