ملک میں امن لوٹ آیا، مریم اورنگزیب نے نواز شریف کی کبوتر والی ویڈیو پوسٹ کر دی

10-22-2023

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے مینار پاکستان جلسہ کی ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں نواز شریف نے کبوتر پکڑا ہوا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کیپشن میں لکھا ہے کہ "ملک میں امن لوٹ آیا، الحمد للہ"۔ واضح رہے کہ نواز شریف کے خطاب کے دوران کئی کبوتر ڈائس پر آ بیٹھے، جن میں سے ایک کبوتر مائیک پر بیٹھ گیا، جس کو نواز شریف نے ہاتھ میں اٹھا کر اڑا دیا۔