ملتان سلطانز نے ایک اور خاتون کوچ کا تقرر کر دیا

10-22-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز ملتان سلطانز نے ایک اور خاتون کوچ کا تقرر کر دیا ۔

  سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر فرنچائز نے مداحوں کو آگاہ کیا ہے کہ انہوں نے انگلینڈ کی سابق کرکٹر ایلیکس ہارٹلےکو اسسٹنٹ سپن بولنگ کوچ مقرر کردیا ہے۔ ہارٹلے نے انگلش ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے 28 ون ڈے اور 4 ٹی20 مقابلوں میں شرکت کی۔ اس سے قبل ملتان سلطانز نے سابق آئرش خاتون کرکٹر کیتھرین ڈالٹن کو فاسٹ بولنگ کوچ مقرر کیا تھا۔ کیتھرین ڈالٹن انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) سے ایڈوانس لیول تھری سرٹیفائیڈ کوچ ہیں، آئرلینڈ کی قومی ویمن ٹیم کیلئے 4 ون ڈے اور 4 ٹی20 میچز کھیل رکھے ہیں۔ دوسری جانب فرنچائز نے ثقلین مشتاق کو سپن بولنگ کوچ اور ٹیم مینٹور مقرر کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔