پریکٹس سیشن ختم: پاکستان، سری لنکا انڈر19 ون ڈے سیریز کا آغاز کل سے ہوگا

10-21-2023

(لاہور نیوز) پاکستان سری لنکا انڈر 19 ون ڈے سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں دونوں ٹیموں کے پلیئرز نے نیشنل سٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس کی۔

تفصیلات کےمطابق انڈر 19 پلیئرز نے پریکٹس سیشن کے دوران بھرپور مشقیں کیں، کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ پریکٹس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ون ڈے سیریز کا دوسرا مقابلہ 24 اور تیسرا 27 اکتوبر کو شیڈول ہے، سیریز کا چوتھا میچ 29 اور پانچواں 31 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔پانچ ون ڈے میچز کی سیریز نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں کھیلی جائے گی۔