شادا ب خان کرکٹر نہ ہوتے تو کیا ہوتے؟کھلاڑی کا ناقابل یقین جواب

10-21-2023

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شاداب خان نے کہا ہے کہ کرکٹر نہ ہوتا تو میں مزدور ہوتا۔

تفصیلات کےمطابق ایک انٹرویو میں میزبان نے  شاداب خان سے سوال کیا کہ اگر آپ کرکٹر نہ ہوتے تو کیا ہوتے؟ جس پر شاداب خان کا جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ کوئی مزدوری ہی کرتا کیوں کہ جتنے بھی کرکٹرز ہیں وہ پڑھتے نہیں ہیں تو سب ہی مزدوری کرتے یا فارغ ہوتے۔ میزبان نے مزید پوچھا کہ آپ کا پسندیدہ گانا کونسا ہے؟جس پر شاداب نے کہا کہ میرا پسندیدہ گانا' آفرین آفرین' ہے جو معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے گایا ہے۔