قومی کرکٹ ٹیم کی مسلسل ناقص کارکردگی، ہار کا ذمے دار کون ہے؟حریم شاہ کا سوال

10-21-2023

(ویب ڈیسک)معروف ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہونے کے ذمہ دار کے متعلق سوال پوچھ لیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکر حریم شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ اور ہم ایک اور میچ ہار گئے۔ حریم شاہ نے شائقین کرکٹ سے سوال کیا کہ آپ کے خیال میں پاکستان ٹیم کی ناقص کارکردگی کا زمے دار کون ہے؟ ٹک ٹاکر کے سوال پر ایک صارف نے کہا کہ کل کے میچ میں بابراعظم کا جلدی آؤٹ ہونا میچ ہارنے کی وجہ بنی ہے سب کو پتا ہے بابر سپن  پر آوٹ ہو جاتا ہے پھر اس کو جلدی کرنے کی کیا ضرورت تھی؟ واضح رہے کہ گزشتہ روزپاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں چناسوامی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل آئی تھیں جہاں کینگروز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 367 رنز بنائے، ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم محض 45.3 اوورز میں 305 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی اور یوں میچ کینگروز نے 62 رنز سے جیت لیا۔