بھارتی عوام کھیلوں کے میدان میں بھی زہر اگلنے سے باز نہ آئی،سٹیڈیم میں غیر اخلاقی پوسٹرز سے مذاق اڑانے لگے

10-21-2023

(ویب ڈیسک) آئی سی سی ورلڈکپ میں گزشتہ روز پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونیوالے میچ میں بھارتی شائقین کرکٹ پوسٹرز کے ذریعے قومی کرکٹرز کا مذاق اڑاتے رہے۔

تفصیلات  کے مطابق سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ایک پوسٹ وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی شائق پاکستانی کرکٹرز اور فینز کو اکسانے کیلئے نامناسب پوسٹر لے کر آیا تاکہ اشتعال پھیل سکے۔پوسٹر پر بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کو دکھایا گیا ہے، جو پاکستانی کپتان بابراعظم کو اپنی گود میں اٹھائے ہوئے ہیں جبکہ پوسٹر پر لکھا ہے کہ ‘باپ ہمیشہ باپ ہی ہوگا’۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاک آسٹریلیا میچ کے دوران پاکستانی فینز کو انتہاپسند بھارتی پولیس اہلکار نے’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نعرے لگانے سے روک دیا تھا جس پر بھارتی بورڈ اور آئی سی سی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔