آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست پر عماد وسیم بھی پھٹ پڑے،بابراعظم کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

10-21-2023

(ویب ڈیسک)آئی سی سی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا سے میچ ہارنے پرشاہینوں کے آل راونڈر عماد وسیم نے بابراعظم پر تنقید شروع کردی۔

اپنے ایک انٹرویو میں عماد وسیم نے نشاندہی کی کہ سال 2019 میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں بابراعظم نے پاکستان کو میچ جتوایا تھا، اسکے بعد سے وہ کسی بھی ٹیم کے خلاف میچ جتوانے میں ناکام رہے ہیں، یہ تنقید نہیں بلکہ ایک حقیقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ میگا ایونٹس کے دوران مقابلوں میں کھلاڑیوں پر دباؤ ہوتا ہے لیکن یہ وہ جگہ ہوتی ہے جہاں پرفارم کرکے آپ اپنی قابلیت کا ثبوت دیتے ہیں۔ عماد وسیم نے کہا کہ بابراعظم عالمی رینکنگ میں نمبر ایک بلےباز ہیں، انکی ذمہ داری تھی کہ وہ وکٹ پر کھڑے ہوکر ٹیم کو فتح دلوائیں اور جب وہ ایسا نہیں کرتے تو سوالات تو اٹھیں گے۔