ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی والے کپتانوں کی فہرست میں بابراعظم کونسے نمبر پر ہیں؟جانئے

10-21-2023

(ویب ڈیسک)ورلڈ کپ 2023 میں ناقص کارکردگی والے کپتانوں کی فہرست میں بابراعظم تیسرے نمبر پر آگئے۔

میگا ایونٹ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی قیادت، بلےبازی اور فیصلوں پر سوالات اُٹھنے لگے ہیں، ابتدائی 4 میچز میں بطور کپتان ورلڈکپ بابراعظم کیلئے بلکل اچھا ثابت نہ ہوا۔ قومی ٹیم کے کپتان ٹورنامنٹ میں چار میچز کے دوران محض 83 رنز بناسکے ہیں جس میں روایتی حریف بھارت کیخلاف 50 جبکہ آسٹریلیا کے خلاف 18، سری لنکا  کیخلاف 10 اور نیدرلینڈز جیسی کمزور ٹیم کے سامنے صرف 5 رنز سکور کئے ۔ دوسری جانب ورلڈکپ میں کپتانوں کی بدترین بیٹنگ اوسط 20.75 کے ساتھ بابراعظم تیسرے نمبر پر موجود ہیں،پہلے نمبر پر بنگلادیش کے شکیب الحسن 18.33، جنوبی افریقا کے ٹمبا بوؤما 19.66 اور آسٹریلیا کے پیٹ کمنز 21.50 کے ساتھ موجود ہیں۔