مقامی سطح پر سونا مزید سستا ،فی تولہ قیمت میں کمی
10-21-2023
(ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7ڈالر گھٹ کر 1992ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی جس کے باعث مقامی سطح پر بھی سونا سستا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 150روپے گھٹ کر 208350روپے ہوگئی جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 129روپے گھٹ کر 178626روپے ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2550روپے پر مستحکم رہی اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2186.21 روپے پر مستحکم رہی۔