نواز شریف معمار پاکستان ہے، ہر بار قوم کی تقدیر بدلی، شہباز شریف

10-21-2023

(لاہور نیوز) صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کا کہنا ہے نواز شریف معمار پاکستان ہے، انہوں نے ہر بار قوم کی تقدیر بدلی۔

پاکستان مسلم لیگ ن کا گریٹر اقبال پارک میں سیاسی پاور شو ہوا۔ صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے جلسے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ٹھاٹھیں مارتا سمندر گواہی دے رہا اس سے بڑا جلسہ پہلے کبھی نہیں ہوا، نواز شریف ہزاروں میل سفر کر کے یہاں پہنچا ہے، ان کا استقبال کرنے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں، نواز شریف ایک جنون اور جذبہ ہے، انہوں نے جلاوطنی کاٹی لیکن برداشت کا دامن نہیں چھوڑا، نو مئی تو دور کی بات نوازشریف کے ہاتھ سے کبھی گملا بھی نہیں ٹوٹا۔ شہباز شریف نے کہا نوازشریف نے چار سال میں لوڈشیڈنگ کو ختم کیا تھا، انہوں نے اربوں ڈالر کی آفر ٹھکرا کر ایٹمی دھماکہ کیا، اسی مینارپاکستان میں واجپائی آیا تھا، واجپائی نے نوازشریف کے سامنے کہا پاکستان کو تسلیم کرتے ہیں۔ شہباز شریف کی نواز شریف زندہ باد، وزیراعظم نواز شریف کی نعرے بازی، انہوں نے آخر میں کہا اللہ تاڈا بھلا کرے۔