ورلڈ کپ کی پہلی فتح، سری لنکا کی نیدر لینڈز کو 5 وکٹوں سے شکست

10-21-2023

(لاہور نیوز) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 19ویں میچ میں سری لنکا کی ٹیم نے نیدر لینڈز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ کی پہلی کامیابی حاصل کر لی۔

لکھنؤ کے اکانا سپورٹس سٹی میں کھیلے گئے میچ میں نیدر لینڈز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، نیدر لینڈز کی ٹیم نے سری لنکا کو 263 رنز کا ہدف دیا جسے لنکن ٹیم نے 49ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ سری لنکا کی جانب سے سدیرا سماراوکراما ناقابل شکست 91 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ پاتھم نسانکا نے 54 اور چارتھ اسالنکا نے 44 رنز کی اننگز کھیلی۔ نیدر لینڈز کی جانب سے آریان دت نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ پاؤل وین میکرین اور کولن ایکرمن نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔