ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ کا انگلینڈ کو جیت کیلئے 400 رنز کا ہدف

10-21-2023

(لاہور نیوز) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کے 20ویں میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے انگلینڈ کیخلاف جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 400 رنز کا ہدف دے دیا۔

دونوں ٹیمیں بھارت کے وانکھیڈے کرکٹ سٹیڈیم میں مد مقابل ہیں، جنوبی افریقا کی پہلی وکٹ پہلے اوور میں 4 رنز پر گرگئی، کوئنٹن ڈی کوک ریس ٹاپلی کی گیند پر پویلین لوٹے۔جنوبی افریقا کو دوسرا نقصان وین ڈرڈوسن کی صورت میں اٹھانا پڑا وہ 61 گیندوں پر 60 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے جبکہ بعدازاں ریزا ہینڈرکس بھی 85 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹ گئے۔ واضح رہے کہ ایونٹ میں اب تک انگلینڈ کی ٹیم اپنے 3 میچز میں سے 2 میں ناکام رہی جبکہ ایک جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے جبکہ جنوبی افریقہ 2 میچز جیت چکی جبکہ ایک میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔