نواز شریف خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچ گئے

10-21-2023

(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد سے لاہور پہنچے۔

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف خصوصی پرواز کے ذریعے اسلام آباد سے لاہور کے لئے روانہ ہوئے تھے، اسلام آباد ایئر پورٹ سے فلائٹ تقریبا 2 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی تھی۔ نواز شریف کا طیارہ اسلام آباد سے 35 منٹ میں لاہور پہنچا، میاں نواز شریف وی آئی پی گرین چینل سے لاہور ایئرپورٹ سے باہر نکلے، دیگر مسافروں کو لاہور ایئرپورٹ پر امیگریشن کے مراحل سے گزرنا پڑا، سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور اعظم نذیر تارڑ بھی نواز شریف کے ہمراہ لاہور پہنچے۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف دبئی سے اسلام آباد پہنچے تھے، جہاں کچھ گھنٹے قیام کے بعد لاہور کے لئے روانہ ہوئے۔