نواز شریف کا طیارہ اسلام آباد سے لاہور کیلئے روانہ

10-21-2023

(لاہور نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف کی 4 سال بعد لاہور واپسی ہو گئی۔ ان کا طیارہ اسلام آباد سے لاہور کیلئے روانہ ہو گیا۔

نواز شریف مینار پاکستان پر جلسے سے خطاب کریں گے۔ سابق وزیراعظم تقریبا 4 سال بعد پاکستان واپس آ رہے ہیں۔ وہ نومبر2019 میں علاج کی غرض سے لندن گئے تھے۔ خصوصی پرواز میں میڈیا کوریج کے معاملے پر کارکنان اور میڈیا کے نمائندوں میں بدنظمی دیکھنے میں آئی۔ میڈیا کو جہاز سے باہر کوریج کی اجازت نہ دینے پر کارکنان سے تکرار ہوئی، معاملے کو بعد میں حل کروا دیا گیا۔ نواز شریف کی پرواز اسلام آباد سے لاہور کے لئے تقریبا 2 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی۔