لاہور آج ثابت کرے گا کہ وہ پاکستان کا دل ہے، حمزہ شہباز شریف

10-21-2023

(لاہور نیوز) سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے لاہور آج ثابت کرے گا کہ وہ پنجاب ہی نہیں پاکستان کا دل ہے۔

جلسہ سے قبل نواز شریف کے استقبال کے حوالے سے حمزہ شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا نواز شریف اس ملک کے چوبیس کروڑ عوام کی امید ہیں، آج کا دن پاکستان کی تاریخ میں ترقی و خوشحالی کے سفر کے آغاز کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا گراس روٹ لیول سے ورکرز اور عوام اپنے قائد کا فقیدالمثال استقبال کریں گے۔ واضح رہے کہ قائد مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم نواز شریف 4 سال بعد آج وطن واپس پہنچ گئے ہیں، ان کا طیارہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کر گیا۔ نواز شریف کا طیارہ اسلام آباد ایئرپورٹ کنٹرول ٹاور کے رابطے میں آیا ۔ ایئرپورٹ کنٹرول روم کی جانب سے طیارہ کو ویلکم کیا گیا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف مینار پاکستان پہنچ کر جلسے سے خطاب کریں گے۔