’’مجھے پاکستانی نہ کہو‘‘ وقار یونس کے عجیب بیان پر سخت تنقید

10-21-2023

(ویب ڈیسک) آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جمعہ کو ہونے والے میچ کے دوران سابق پاکستانی کپتان وقار یونس کے عجیب بیان 'مجھے پاکستانی مت کہو' پر سخت تنقید کی جا رہی ہے ۔

وقار یونس نے پاک آسٹریلیا میچ کے بعد ٹی وی پرمزاحیہ انداز میں تبصرہ کیا۔ سابق پاکستانی کپتان ورلڈ کپ کے لیے آفیشل براڈ کاسٹرز کے ساتھ منسلک ہیں، اس کے علاوہ وہ ورلڈ کپ کمنٹری پینل میں بھی شامل ہیں۔ وقار یونس نے آفیشل براڈ کاسٹرز کے پوسٹ میچ شو میں سابق آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن اورسابق کپتان ایرون فنچ کے ساتھ تبصرہ کیا۔ تبصرہ کرتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ 'میں آدھا آسٹریلین ہوں مجھے صرف پاکستانی مت پکارو'۔ خیال رہے کہ وقار یونس کی اہلیہ ڈاکٹر فریال آسٹریلین شہری ہیں اور وقار  فیملی کے ہمراہ عرصہ دراز سے سڈنی میں مقیم ہیں۔ وقار یونس کا کمنٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس پرسوشل میڈیا صارفین سابق کپتان کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔