ورلڈکپ: جنوبی افریقا کی انگلینڈ کیخلاف تیسری وکٹ گرگئی

10-21-2023

(لاہور نیوز) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کے 20 ویں میچ میں جنوبی افریقا کی انگلینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔

دونوں ٹیمیں بھارت کے وانکھیڈے کرکٹ سٹیڈیم میں مد مقابل ہیں، جنوبی افریقا کی پہلی وکٹ پہلے اوور میں 4 رنز پر گری، کوئنٹن ڈی کوک ریس ٹاپلی کی گیند پر پویلین لوٹے۔ جنوبی افریقا کو دوسرا نقصان وین ڈرڈوسن کی صورت میں اٹھانا پڑا وہ 61 گیندوں پر 60 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے ۔ بعدازاں ریزا ہینڈرکس بھی 85 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹ گئے۔ واضح رہے کہ ایونٹ میں اب تک انگلینڈ کی ٹیم اپنے 3 میچز میں سے 2 میں ناکام رہی جبکہ ایک جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے جبکہ جنوبی افریقہ 2 میچز جیت چکی جبکہ ایک میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔