شاہین آفریدی کی باولنگ لائن میں کس چیز کی کمی ہے؟فاسٹ باولر کا حیران کن اعتراف
10-20-2023
(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری لائن ولینتھ اچھی نہیں ہورہی۔
تفصیلات کےمطابق اپنے ایک بیان میں شاہین آفرید ی کااپنی باولنگ پرفارمنس پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جیسا کھیلتا آیا ہوں ویسے ہی کھیل رہاہوں،کچھ الگ سے کرنے کی کوشش نہیں کی ، میری لائن و لینتھ اچھی نہیں ہورہی۔ انہوں نے کہا کہ کوشش ہوتی ہے جو ٹیم کی ڈیمانڈ ہو اس کے مطابق کھیلوں، انجریز کھیل کا حصہ ہیں لیکن کوشش کررہاہوں اچھی کارکردگی دوں۔ بھارت کے خلاف میچ ایک میچ ہی تھا، ایک میچ سے ہم اوپر نیچے نہیں ہوتے، ہمارے پاس اس وقت بہترین باولرز ہیں۔