غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر ہر دل دکھی ہے، علامہ طاہر اشرفی
10-20-2023
(لاہور نیوز) معاون خصوصی وزیر اعظم علامہ طاہر اشرفی کا کہنا ہے غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر ہر دل دکھی ہے۔
چیئرمین پاکستان علماء کونسل و معاون خصوصی وزیراعظم علامہ طاہر اشرفی نے بحریہ ٹاؤن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خطبات جمعہ میں یوم شہداء فلسطین منایا گیا۔ دنیا کا ہر امن پسند غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتا ہے۔ امدادی قافلوں کو غزہ میں داخلے کی اجازت ہونی چاہیے۔ طاہر اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے فلسطین اور کشمیر کے معاملے پر اپنے موقف میں کوئی کمزوری نہیں دکھائی۔