پی ٹی آئی ورکر صنم جاوید رہائی کے بعد پھر گرفتار

10-20-2023

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ورکر صنم جاوید کو دوسری بار رہائی کے بعد پھر سے گرفتار کر لیا گیا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ضمانت کے بعد صنم جاوید کی رہائی کا حکم دیا تھا، رہائی کے فوری بعد پولیس نے پی ٹی آئی ورکر کو دوبارہ گرفتار کر لیا۔ گرفتاری کے بعد پولیس صنم جاوید کو قیدیوں کی گاڑی میں لے کر کوٹ لکھپت جیل سے روانہ ہو گئی، اس سے قبل بھی صنم جاوید کو رہائی کے بعد گرفتار کر لیا گیا تھا۔