اساتذہ کا گرفتاریوں کے خلاف تعلیمی بائیکاٹ جاری رکھنے کا فیصلہ

10-20-2023

(لاہور نیوز) اساتذہ نے گرفتاریوں کے خلاف تعلیمی بائیکاٹ جاری رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔

پنجاب ٹیچرز یونین اگلے ہفتے سے ایجوکیشنل کمپلیکس میں احتجاج کرے گی جہاں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے سربراہ کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔ سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی پرویز اختر نے تعلیمی بائیکاٹ اور احتجاج پر ساڑھے تین سو سے زیادہ سکول سربراہ اور اساتذہ کو شو کاز جاری کیے تھے  اور اساتذہ کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا۔ اساتذہ کو 24 اور 25 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر جواب جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔