فوڈ سیفٹی ٹیموں کا مین بازار جمال ٹاؤن میں چھاپہ، 90 لیٹر جعلی کاربونیٹڈ ڈرنکس تلف

10-20-2023

(لاہور نیوز) لاہوریوں کو مضر صحت کولڈ ڈرنکس پلانے والا گروہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے دھر لیا۔

فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مین بازار جمال ٹاؤن میں چھاپہ مارا۔ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے 7 ہزار 90 لیٹر جعلی کاربونیٹڈ ڈرنکس، 100 کلو ناقص پلپ اور ممنوعہ رنگ تلف کر دیئے۔ فلنگ مشینیں بھی ضبط کر لی گئیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور کا کہنا ہے کہ موقع پر کیے گئے ٹیسٹ فیل ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ناقص پانی میں کھلے رنگوں اور دیگر کیمیکلز کی ملاوٹ سے جوس اور کاربونیٹڈ ڈرنکس تیار کیے جا رہے تھے۔ جعلی محلول کو لاہور میں میرج ہالز اور چھوٹے بڑے کولڈ کارنرز پر سپلائی کیا جانا تھا۔ شہری ایسے عناصر کی اطلاع 1223 پر دیں۔