وفاقی ورکرز فنڈ نے پنجاب کے واجبات ادا نہ کیے

10-20-2023

(لاہور نیوز) وفاقی ورکرز فنڈ نے پنجاب کے واجبات ادا نہ کیے۔ ورکرز کی ڈیتھ ، میرج گرانٹس اور ایجوکیشن وظائف رک گئے۔

پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ کو چار ارب روپے کے واجبات وفاق سے نہ ملے۔ ورکرز کی ڈیتھ گرانٹس، تعلیمی وظائف اور میرج گرانٹس التوا کا شکار ہیں ۔ ہزاروں درخواستوں پر گرانٹس جاری نہ ہو سکیں۔ ورکرز کا کہنا ہے کہ کئی ماہ سے گرانٹس کے لیے درخواستیں جمع کروائیں مگر تاحال شنوائی نہ ہوئی ، گرانٹس ہمارا حق ہے ، جاری کی جائیں۔