ایل ڈی اے ٹیموں کی مین بلیوارڈ شادمان کے اطراف میں کارروائی، تجاوزات کو ختم کر دیا

10-20-2023

(لاہور نیوز) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ایل ڈی اے ٹیموں نے مین بلیوارڈ شادمان کے اطراف میں کارروائی کرتے ہوئے عارضی اور مستقل تجاوزات کو ختم کر دیا۔

مین بلیوارڈ شادمان پر قائم کمرشل املاک سمیت اندرونی سڑکوں پر قائم گھروں کے باہر سے تجاوزات بھی ہٹا دی گئیں۔ آپریشن سے قبل املاک مالکان اور انتظامیہ کو سڑک پر قائم تجاوزات، بورڈز، ہورڈنگز، جنریٹرز وغیرہ کو ہٹانے کے متعدد نوٹس بھیجے گئے تھے۔ آپریشن کے دوران نجی بینک، فوڈ پوائنٹ، لیب، فارمیسی سمیت متعدد دکانوں سے شیڈز، ہورڈنگ اور تھڑے ہٹا دیئے گئے۔