فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی طالبات نے ریلی نکالی

10-20-2023

(لاہور نیوز) فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اور اسرائیلی مظالم کے خلاف لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی طالبات نے واک کا اہتمام کیا۔

اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستانی عوام اُٹھ کھڑے ہوئے۔ ملک بھر میں جگہ جگہ ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔ طلبہ اور اساتذہ بھی فلسطینی شہریوں کے حق میں باہر نکل آئے۔ لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں وائس چانسلر ڈاکٹر شگفتہ کی سرپرستی میں طالبات اور اساتذہ نے ریلی نکالی۔ طالبات نے فلسطین کی حمایت اور اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی۔ وائس چانسلر ڈاکٹر شگفتہ کا کہنا تھا اقوام متحدہ سمیت دنیا کو فوری جنگ بندی کروانی چائیے۔ اساتذہ کا کہنا تھا اسرائیل جس طرح نہتے مظلوم فلسطینیوں پر بارود برسا رہا ہے اس سے ہسپتال بھی محفوظ نہیں۔ لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی طالبات نے فلسطین کی آزادی کے حق میں پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے۔