نواز شریف کی واپسی پر مینار پاکستان پر جلسہ کی سکیورٹی کے انتظامات مکمل

10-20-2023

(لاہور نیوز) نواز شریف کی واپسی پر مینار پاکستان پر جلسہ کی سکیورٹی کے انتظامات بھی مکمل کر لیئے گئے۔ پانچ ہزار سے زائد پولیس اہلکار و دیگر افسران فرائض سرانجام دیں گے۔

مینار پاکستان کو جانے والے راستوں پر پولیس کمانڈوز جبکہ چھتوں پر سنائپرز تعینات کئے جائیں گے۔ خواتین کی سکیورٹی ویمن اہلکار اور افسران کی ذمہ داری ہو گی۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر رضوی کے مطابق تمام انتظامات مکمل ہیں۔ کسی بھی ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے سکیورٹی کا ایک مربوط نظام بنایا گیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ جلسہ گاہ اور اس کے باہر کسی بھی قسم کی ہلڑ بازی سے نمٹنے کیلئے خصوصی اہلکار تعینات کئے جائیں گے، حساس اداروں کے اہلکار بھی ڈیوٹی دیں گے۔