حافظ طاہر اشرفی وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی مقرر

10-20-2023

(لاہور نیوز) حافظ طاہر اشرفی کو وزیر اعظم کا نمائندہ خصوصی مقرر کر دیا گیا۔

حافظ طاہر اشرفی کو تیسری بار وزیراعظم کا نمائندہ خصوصی مقرر کیا گیا ہے، طاہر اشرفی کو بین المذاہب ہم آہنگی اور مشرق وسطیٰ امور کا قلمدان سونپا گیا ہے۔ وزیراعظم آفس نے حافظ طاہر اشرفی کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔